بریکینگ نیوز کرک،شہید کی قبر اورقومی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالے گرفتار کرک(شعبہ تعلقات عامہ) صابر آباد کے علاقے میں شہید کے قبر اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے صابر آباد میں ایک شہید کی قبر اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے پر ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی اہس پی ہید کوارٹر فضل اکبر خٹک کو اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ جس پر ڈی ایس پی فضل اکبر خٹک نے ایس ایچ او شادی اللہ خان کے ہمراہ کاروائی کرکے دو ملزمان گلزار خان ولد خواجہ احمد خان اور خادم گل ولد غازی مرجان ساکنان لواغر چنی خیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے کچھ گھریلوں ناچاقیوں کی بناء پر شہید حضرت اللہ ولد ارلان بادشاہ سکنہ لواغر چنی خیل کے قبر کی بے حرمتی کرکے قبر پر لگے پاکستانی پرچم کو اکھاڑ کر اور گلدستوں کو پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف123B/297/506/34 کے تحت تھانہ صابر آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔ اس واقعے کو قومی وقار اور شہداء کے قربانیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے ڈی پی او شہباز الٰہی نے اس میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ڈی پی او شہباز الٰہی نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مقدس ہیں اور ان کی قبروں اور قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کرک،شہید کی قبر اورقومی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالے گرفتار
کرک(شعبہ تعلقات عامہ) صابر آباد کے علاقے میں شہید کے قبر اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے صابر آباد میں ایک شہید کی قبر اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے پر ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی اہس پی ہید کوارٹر فضل اکبر خٹک کو اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ جس پر ڈی ایس پی فضل اکبر خٹک نے ایس ایچ او شادی اللہ خان کے ہمراہ کاروائی کرکے دو ملزمان گلزار خان ولد خواجہ احمد خان اور خادم گل ولد غازی مرجان ساکنان لواغر چنی خیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے کچھ گھریلوں ناچاقیوں کی بناء پر شہید حضرت اللہ ولد ارلان بادشاہ سکنہ لواغر چنی خیل کے قبر کی بے حرمتی کرکے قبر پر لگے پاکستانی پرچم کو اکھاڑ کر اور گلدستوں کو پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف123B/297/506/34 کے تحت تھانہ صابر آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔ اس واقعے کو قومی وقار اور شہداء کے قربانیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے ڈی پی او شہباز الٰہی نے اس میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ڈی پی او شہباز الٰہی نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مقدس ہیں اور ان کی قبروں اور قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment